کراچی سے 24 کلومیٹر کے فاصلے پر بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کا 
ایک چھوٹا شہر ہے۔ یہ علاقہ زراعت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت 
کا حامل ہے۔ یہاں کی زمین کراچی اور اندرون سندھ کے 
جاگیرداروں کے لئے انتہائی منافع بخش ہے لیکن مقامی افراد 
خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔ کراچی سے انتہائی 
قریب ہونے کے باوجود یہ تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ۔ 
چاہے پینے کا پانی ہو یا گیس جیسی بنیادی سہولت ،یہاں کے لوگ 
ان تمام سہولیات سے محروم ہیں۔ درحقیقت، ساکران کے لوگوں 
کو اپنے گھر میں ایندھن کی غرض سے لکڑیاں جمع کرنے کے لئے 
میلوں کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ کانٹے دار لکڑی کاٹنے کے باعث علاقے کے چھوٹے معصوم بچوں کے ہاتھ زخموں سے بھرے رہتے ہیں جبکہ ان معصوم بچوں کے ہاتھوں میں کتابیں ہونی چاہئیں ۔ یہ ساکران کے علاقے ساسولی گوٹھ کے مناظر ہیں۔